71 سالہ بڑھیا 45 سالہ بیٹے کے جنازے پر 17 سالہ لڑکے کو دل دے بیٹھی، شادی کرلی، نوجوان کا اس سے قبل کتنی عمر کی بڑھیا سے معاشقہ چل رہا تھا؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگالیں گے
مشرق میں بزرگوں کو عزت اور احترام دیا جاتا ہے لیکن مغرب میں شاید بزرگوں کو اس کی پرواہ نہیں ۔ اس کی ایک واضح مثال 71 سال کی بڑھیا کا اپنے 45 سالہ بیٹے کی آخری رسومات کے موقع پر آنے والے 17 سالہ نوجوان پر نہ صرف دل ہارنا بلکہ اس کے ساتھ شادی کرنا ہے۔ دونوں کی شادی کو اب 3 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دوسری جانب دادی کی عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے نوجوان کا اپنی موجودہ اہلیہ سے ملنے سے پہلے ایک 77 سال کی بڑھیا سے معاشقہ چل رہا تھا۔
لگ بھگ 4 سال پہلے 71 سالہ المیڈا ایرل کے 45 سالہ چھوٹے بیٹے کا انتقال ہوا۔ آخری رسومات میں 17 سالہ گیری ہارڈوک شرکت کیلئے آیا تو دادی اماں اس نوجوان کی مسکراہٹ پر فدا ہوگئیں۔ دونوں نے 2 ہفتے سیروتفریح میں گزارے جس کے بعد نوجوان نے گھٹنوں پر جھک کر بڑھیا کو شادی کی پیشکش کردی جو قبول کرلی گئی۔
اس سے قبل المیڈا کی شادی ڈونلڈ سے ہوئی تھی جو 43 سال تک جاری رہی اور دونوں کے 4 بچے ہوئے۔ ڈونلڈ کا انتقال 2013 میں شوگر کے باعث ہوا جس کے بعد 2016 میں اس کا 45 سالہ چھوٹا بیٹا بھی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگیا۔
المیڈا ایرل جو کہ اب 74 سال کی ہوچکی ہیں انہوں نے حال ہی میں یوٹیوب پر اپنی نئی زندگی کے تجربات کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ المیڈا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہترین زندگی گزار رہی ہے ۔ ”ازدواجی لحاظ سے جو سکون مجھے گیری سے ملا ہے وہ کسی سپنے سے کم نہیں ہے“۔
گیری جو کہ اب 21 سال کا ہوچکا ہے جب اس سے دادی کی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ اسے شروع سے ہی بڑی عمر کی خواتین میں دلچسپی رہی ہے۔ ’المیڈا کے ساتھ شادی سے پہلے میرا ایک 77 سال کی خاتون سے معاشقہ تھا‘۔ گیری نے بتایا کہ اسے بڑی عمر کی خواتین میں دلچسپی 8 سال کی عمر میں اس وقت شروع ہوئی جب اسے اپنی ٹیچر سے پیار ہوگیا تھا۔