آپ نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں آصف زرداری کے سوئس اکاؤنٹس کا کیس کیوں نہیں کھولا ؟ صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے ایسا جواب دیا کہ ہر طرف قہقہے گونج اٹھے

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں عدالت عظمیٰ اور نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ آصف زرداری کے سوئس اکاؤنٹ میں قوم کا لوٹا ہوا 6 ارب روپے واپس لانے کے لئے کیس کھولے ،یہ نیب میرے انڈر ہوتی تو کیا

میں آج نیب کے انڈر ہوتا ؟۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ اینڈ سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،وقفہ سوالات میں جب ایک صحافی نے آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیوں کو کم کرنے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کے بارے سوال کیا تو محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں بس یہی کہوں گا کہ آصف زرداری صاحب بڑی

باتیں کرتے ہیں ان کی اربوں روپے کی کرپشن کے جو کیسز نیب میں ہیں انہیں چھوڑ بھی دیں تو ان کے سوئس اکاؤنٹ میں جو 6 ارب روپیہ اس غریب قوم کا،بیواؤں کا اور یتیموں کا لوٹا ہوا پیسہ ہے اسے واپس لانے کے لئے میں عدالت عظمیٰ اور نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پیسے کو واپس لانے کے لئے اس کیس کو کھولے ،میں پورے یقین کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں کہ

اگر یہ 6 ارب روپیہ واپس آ جائے تو پوری قوم جھولیاں اٹھا کر نیب کو اور عدالت عظمیٰ کو دعائیں دے گی ۔جب ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے پانچ سالہ دور میں یہ کیس کیوں نہیں کھولا ؟جس پر محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’بھائی یہ نیب ہے نیب ،یہ میرے انڈر نہیں اگر نیب میرے انڈر ہوتی تو کیا آج میں نیب کے ’’انڈر ‘‘ ہوتا ؟وزیر اعلیٰ کے اس جواب پر پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافی کھلکھلا کر ہنس پڑے ۔(ن)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.