“پاکستان کی آن پاکستان کی شان عمران خان ” دنیا کے 50 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری ۔۔۔ ان میں وزیر اعظم عمران خان کا کون سا نمبر ہے؟
وزیراعظم عمران خان دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان رہنمائوں میں شامل ، اردن کے شاہی اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے بااثر ترین مسلمانوں رہنمائوں کی فہرست جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہی اسلامک اسرٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے بااثر ترین مسلمانوں رہنمائوں کی فہرست جاری کی ہے
جس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی ان 50بااثر ترین عالمی مسلمان رہنمائوں میں شامل ہیں جبکہ مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی اور معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ عمران خان کا نام فہرست میں 15ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی چھٹےاور مولانا طارق جمیل 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر جو شخصیت موجود ہے وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ہیں ۔