مارکیٹ میں کم از کم 50 روپے میں بکنے والی ڈیڑھ لٹر پانی کی بوتل فیکٹری کتنی لاگت میں تیار کرتی ہے؟ سپریم کورٹ میں ایسا انکشاف کہ جج صاحبان بھی دنگ رہ گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیر زمین پانی کے استعمال کے کیس میں مضر صحت پانی پر ایک کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زیرزمین پانی کے استعمال کے کیس کی سماعت کی،پانی ،مشروبات بنانے والی گیارہ کمپنیوں کے مالکان عدالت میں پیش ہوئے،آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل پر پیکنگ سمیت 8 روپے 79 پیسے لاگت آتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پانی کی قیمت کم کرنے پر غور کر رہی ہے،شہریوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے عدالت سخت کارروائی کرے گی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب تک بڑے آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا وہ ٹھیک کام نہیں کرےگا،پاکستان میں تیسری دنیا والا امتیازی سلوک نہیں ہونے دینگے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.