” 50 سال سے سسرال والے میری یہ چیز نہیں دے رہے “ خاتون کی شکایت پر چیف جسٹس نے ایسا حکم دے دیا کہ قوم کے دل جیت لیے

حق مہر کی ادائیگی اور جائیداد میں حصے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایم بی آر کے ممبر کو خاتون کا 50 سال پرانا حق مہر دلوانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری پشاور میں جائیداد اور حق مہر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 50 سال ہونے کو ہیں لیکن سسرالی اس کا حق مہر نہیں دے رہے وہ کہتے ہیں ہم دے چکے لیکن ابھی تک میرا حق نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ایم بی آر کے ممبر کو خاتون کا حق مہر دلوانے کا حکم دیا ۔ 50 سال بعد حق ملنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.