” بیٹی ذہنی معذور ہے جسے باندھ کر کام پر چلا جاتا تھا اور پھر ٦ سالہ بچی کے ساتھ درندگی کی انتہا “ غریب باپ نے ایسی بات بتادی کہ ہرآنکھ نم ہوگئی
موضع محمد خان میں 3 درندہ صفت افراد نے گھر میں رسی سے بندھی چھ سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد اسماعیل کے مطابق اس کی بیوی وفات پاچکی ہے ، غربت کے باعث بچی کو گھر میں باندھ کر کام کرنے جاتا ہوں، حسب معمول کام پر گیا تو قریبی ہمسائے آصف اور فرید نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ بچی کو اکیلا پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔