6 ہزار خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے والا مرد63 سال کی عمر میں انتقال کرگیا، موت کے وقت کیا کام کر رہا تھا؟ جان کر ہی آپ کا رنگ شرم سے لال ہوجائے
اٹلی کے مشہور ترین پلے بوائے ماریزیو زنفانتی کو کون نہیں جانتا۔ رنگین زندگی اور عیاشی کا استعارہ بن جانے والے اس شخص نے ساری زندگی نائٹ کلبوں میں گزاری اور کہا جاتا ہے کہ 6000 سے زائد خواتین کے ساتھ اس کے تعلقات رہے۔ رنگا رنگ کہانیوں کا موضوع رہنے والے اس عیاش شخص کی اپنی کہانی بالآخر ختم ہو گئی ہے، مگر اس کہانی کا انجام ایسے شرمناک انداز میں ہوا ہے کہ اسے عبرت کی ایک بڑی مثال کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
میل آن لائن کے مطابق منگل کے روز اُس وقت ماریزیو کا دم نکل گیا جب وہ یورپ سے آنے والی ایک سیاح لڑکی کے ساتھ اپنے گھر میں رنگ رلیاں منا رہا تھا۔ ماریزیو، جو ’رومیو آف رمینی‘ کے نام سے بھی مشہور تھا،نے نائٹ کلب کی زندگی کا آغاز نوعمری میں کیا اور پھرنائٹ کلبوں میں عیاشی کے لئے آنے والی خواتین کے ساتھ وقت گزارنا ہی اس کی زندگی کا مقصد بن گیا۔
اطالوی میڈیا کے مطابق منگل کی رات یورپ سے آنے والی ایک 23 سالہ سیاح لڑکی کو وہ اپنے ساتھ گھر لے گیا۔ رات گئے دونوں بیڈروم میں رنگ رلیاں منا رہے تھے کہ اچانک ماریزیو کی سانس اکھڑنے لگی اور وہ بے ہوش کر گر گیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر لڑکی بہت خوفزدہ ہوگئی اور اس نے فوراً کال کرکے ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔ ماریزیو کو ہسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت ہوچکی تھی۔
ماریزیو نے 17 سال کی عمر میں نائٹ کلب ’بلو اپ‘ سے اپنی شرمناک زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اس کی ذمہ داری نائٹ کلب میں آنے والی خواتین کو تفریح فراہم کرنا تھا۔ بعد میں وہ اٹلی کے علاوہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی ٹورسٹ ایجنسیوں کے لئے کام کرتا رہا۔ اس کی بے حیائی کی مشہوری اتنی عام ہوگئی تھی کہ سویڈن کے ایک شہر میں اس کا فحش مومی مجسمہ بھی بنایا گیا اور اسے یورپ کے کامیاب ترین پلے بوائے کا خطاب بھی دیا گیا۔