7 ماہ کی بچی کا پیٹ اچانک تیزی سے بڑھنے لگا، ماں باپ ڈاکٹر کے پاس لے گئے، معائنہ کیا تو اندر کیا چیز تھی؟ ایسا انکشاف کہ ڈاکٹر نے بھی کبھی نہ سوچا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے

بھارتی ریاست گجرات میں ایک بچی کی پیدائش کے 5ماہ بعد اس کا پیٹ پھولنا شروع ہو گیا۔ جب والدین اسے ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پرنسا راٹھوا نامی اس بچی کا پیٹ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا تھا۔ جب اس کے ماں باپ اسے ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کے جسم میں ایک جنین (غیرمولودبچہ )ہے جو بچی کے جسم سے خوراک حاصل کرکے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سول ہسپتال گجرات کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچی کا آپریشن کرکے اس کے جسم میں سے یہ جنین (Foetus)نکال دیا۔ بچی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرراکیش جوشی کا کہنا تھا کہ ”ممکنہ طور پر یہ بچی کے جڑواں بھائی یا بہن کا جنین تھا جو ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑآنے کے باعث بچی کے جسم میں چلا گیا۔ اس صورتحال کو ’فیوٹس اِن فیٹو‘ (Foetus in Fetu)کہتے ہیں اور یہ انتہائی نایاب کنڈیشن ہے۔ اب تک دنیا میں اس کے صرف200کیس ہی سامنے آئے ہیں۔“ڈاکٹر جوشی نے بتایا کہ ”بچی کے جسم میں موجود جنین کا سر، دماغ کی بافتیں اور دیگر اعضاءپوری طرح بن چکے تھے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.