وہ 7 قسم کے بیج جو آپ استعمال کرنا شروع کردیں تو کبھی بیمار بھی نہ ہوں
پودوں کے بیج بظاہر تو ایک معمولی اور بے وقعت سی چیز نظر آتے ہیں لیکن قدرت نے ان میں غذائیت کے ایسے خزانے چھپا رکھے ہیں کہ جنہیں دریافت کرنے والے سائنسدان بھی حیران ہیں۔ بیجوں کے طبی فوائد پر تحقیق ایک عرصے سے جاری ہے اور اب تک کئی ایسے بیجوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے جو انسانی صحت کے لئے جادوئی اثرات رکھتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں انہی تحقیقات کے حوالے سے سات ایسے بیجوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کا استعمال انسان کو سو طرح کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کر دیتا ہے۔ یہ بیج اور ان میں پائے جانے والے غذائی اجزاءو فوائد کچھ اس طرح ہیں:
تخم ملنگا
تخم ملنگا ایک قسم کے بیج ہیں جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا بہترین ذخیرہ پایا جاتا ہے، جبکہ اس کے علاوہ فائبر اور کیلشیم جیسی معدنیات ، میگانیز اور فاسفورس بھی ان میں پایاجاتا ہے۔ یہ خاص طور پر ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔
کدو کے بیج
کدو کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاءپائے جاتے ہیں جو جسم میں پید اہوجانے والی کسی بھی قسم کی سوزش کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں، ان میں پایا جانے والا وٹامن ای جلد کے لئے بہت مفید ہے جبکہ کینسر کے مریضوں، دل کی بیماری میں مبتلا افراد اور ذیا بیطس سے پریشان لوگوں کے لئے بھی یہ بیج اہم غذا ہیں۔
السی کے بیج
ان میں فائبر، تین کے قسم کے فیٹی ایسڈ، اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزاءپائے جاتے ہیں جو خاص طور پر کولیسٹرول کے لئے فائدہ مند ہیں۔ یہ بیج تولیدی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہیں جبکہ ہمارے جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرکے بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج
ان بیجوں میں بھی وٹامن ای بکثرت پایا جاتا ہے جبکہ یہ جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ان میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جو خون کی روانی میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ہڈیوں و دانتوں کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
تل
یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور زخموں کے جلد مندمل ہونے اور بیماری سے جلد شفاءپانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ان میں خاص طو رپر ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھنے والے اجزاءپائے جاتے ہیں جبکہ یہ نظام دوران خون کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ خصوصاً سر کے درد میں مبتلا افرا دکے لئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
کیونا بُوٹی کے بیج
ان میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ، پروٹین، پوٹاشیم، مینگیشیم، زنک، آئرن، صحت بخش چکنائی پائی جاتی ہے۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور جسم کو توانائی بخشنے، قوت مدافعت میں اضافہ کرنے اور جلد کو تروتازہ رکھنے میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔