75 سالہ استاد نے 13 سالہ لڑکی کو مسجد کے کمرے میں بند کرلیا اور پھر اس کی۔۔۔ ایسی غیر اخلاقی ترین خبر آگئی کہ شیطان بھی گھبرا جائے

بھارت میں بچوں کو مذہبی تعلیم دینے کے مقدس فریضے پر معمور ایک معمر شخص نے شیطان کا روپ دھار کر ایسا لرزہ خیز جرم کر ڈالا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان کا سر شرم سے جھک جائے۔ اس بدبخت کی عمر 75 سال ہے اور اس نے 13 سالہ لڑکی کو مسجد کے ایک کمرے میں بند کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شیطان صفت شخص نے سکول جاتی لڑکیوں کو اپنے پاس بلایا اور ان میں سے ایک کو مسجد کے اندر لے جا کر کمرے میں بند کر لیا۔ اس نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کر دیا۔ اس نے لڑکی کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بھی بنا لی تھی جس کی بناءپر اسے بلیک میل کرتا رہا اور بعد میں بھی متعدد بار اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔

اس جنسی درندے کے بد افعال کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اس کے موبائل فون پر موجود ویڈیو کچھ مقامی لڑکوں کے ہاتھ لگ گئی۔ یہ ویڈیو متاثرہ لڑکی کے ہمسائے نے بھی دیکھی اور اس کے والد کو اس کے متعلق آگاہ کیا۔ جب والد نے اپنی بیٹی سے بات کی تو اس نے سارا واقعہ بیان کر دیا کہ کس طرح اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر معمر شخص اس کی عزت سے

کھیل رہا تھا۔ بچی کے والد کی شکایت پر پولیس نے عمر رسیدہ درندے کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر اسے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.