پاکستان بھر سے ہزاروں خواتین نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا کیونکہ ۔۔۔

8 مارچ 2018 کو خواتین کا عالمی دن منایاجارہاہے اور اس عالمی دن کی مناسبت سے لاہور اور کراچی میں ’عورت مار چ ‘ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں تشدد کا خاتمہ ، تولیدی انصاف اور ماحولیاتی انصاف کے مطالبات کو سامنے رکھا جائے گا ۔

ضرور پڑھیں:سرگودھا ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ آگیا،ن لیگ نے کتنے ووٹ لئے اور تحریک انصاف نے کتنے؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق عورت مار چ کو لے کر سوشل میڈیاپر انتہائی حیران کن رد عمل دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ خواتین ایک ساتھ اکھٹا ہو رہی ہیں اور دیگر خواتین کو بھی اس میں حصہ لینے کی دعوت دی رہی ہیں جو کہ خوش آئند چیز ہے اور آپ نے بھی کچھ عرصہ کے دوران یہ لفظ سوشل میڈیا پر ضرور دیکھا ہو گا ۔

اس حوالے سے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو دعوت دی جارہی ہے کہ وہ اس مارچ میں حصہ لیں ، تمام خواتین لیٹن روڈ پر واقع ہمدرد ہال میں اکھٹا ہوں گی اور وہاں سے چیرنگ کراس تک مارچ کیا جائے گا اور یہ تقریبا ساڑھے تین کلومیٹر کا سفر ہے جو کہ ایک گھنٹہ میں طے کیا جائے گا ،اس مارچ کے آخر میں انسانی حقوق کیلئے طویل جدو جہد کرنے والی عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت بھی پیش کیاجائے گا ۔

عورت مارچ کیلئے پاکستان کی معروف خواتین شخصیات بھی خواتین کیلئے پیغام جاری کر رہی ہیں جس میں مارچ میں شرکت کیلئے دعوت دی جارہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ مارچ بہت بڑا ہو گااور اسے انٹر نیشنل میڈیا پر بھی بھرپور کوریج ملے گی ۔

معروف اداکارہ صنم سعید ،لیاری گرلز باکسنگ ٹیم کی رخصار ، شیمہ کرمانی کی جانب سے ویڈیو پیغامات جاری کیے گئے ہیں جس میں ان کا کہناتھا کہ وہ اس مارچ میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں ۔عورت مارچ کا نعرہ ’آو ہمارے ساتھ چلو ‘کا نعرہ سوشل میڈیا پر تیزرکے ساتھ وائرل ہو رہاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.