83سالہ بابے کی 30سالہ نوجوان لڑکی سے شادی تاکہ دونوں مل کر ۔۔۔
بھارت میں 83سالہ بابے نے 30سالہ خاتون سے شادی کر لی تاکہ وراثت میں ملی جائیداد کو اپنے بیٹے کے نام کر سکے ۔بھارتی ریاست جے پور کے علاقے کیرولی میں 83سالہ بابے نے دھوم دھام کے ساتھ 30سالہ خاتون سے دوسری شادی کی تاکہ ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوسکے جس کے نام وہ اپنی جائیداد کر سکے۔شادی کی تقریب انتہائی دھوم دھام سے منعقد کی گئیں جن میں 12دیہاتوں سے مہمانوں نے حصہ لیا اور شادی کی رسومات ادا کیں ۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بابا پہلے ہی شادی شدہ تھا اس لیے دوسری شادی تکنیکی طور پر جرم ہے ۔جب 83سالہ بابا دولہے کا روائتی لباس پہن کر گھوڑے پر بیٹھا تو دور دور سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے پہنچے ۔رپورٹ کے مطابق بیروا نامی بابے کا اکلوتا بیٹا 20سال قبل ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہو کر مر گیا تھا اور تب سے ہی وہ چاہتا تھا کہ اس کا ایک بیٹا ہو جو اس کی جائیداد کو سنبھال سکے ۔بابے کی پہلی بیوی نے اسے دوسری شادی کرنے پر رضا مند کیا تاکہ ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوسکے ۔بابے کے ہاں پہلی بیوی سے دو بیٹیاں ہیں جن کی شادیاں بھی ہو گئی ہیں ۔بیروا نے بتا یا کہ دوسری شادی کا واحد مقصد ایک بیٹے کی پیدائش ہے تاکہ اسے راجھستان میں واقع اپنی زمین اور دہلی میں اپنے پلاٹس دے سکے ۔