9ماہ تک پیٹ میں بچہ اور پتہ تک نہیں ، 2گھنٹے قبل معلوم ہونے پربچے کی ولادت
برطانیہ میں ایک 21سالہ لڑکی نے صرف 2گھنٹے قبل معلوم ہونے پر کہ وہ حاملہ ہے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون کے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ انھیں اس وقت یہ پتہ چلا کہ وہ ماں بننے والی ہے جب ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ جسے وہ عام درد سمجھ رہی ہیں دراصل وہ دردِ زہ ہے۔انگلینڈ کے شہرر نیو کاسل میں رہنے والی 21 سالہ شارلٹ ٹامسن اچانک شہ سرخیوں میں آ گئیں۔وجہ حیران کن انداز میں بچے کی ولادت تھی۔ ہسپتال جانے سے
قبل تک ان میں حاملہ ہونے کی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔ان کا پیٹ پوری طرح سے چپٹا تھا جبکہ حمل کے تیسرے ماہ سے ہی پیٹ میں ابھار نظر آنے لگتا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے۔انھوں نے نورتھمبر سپیشلسٹ ایمرجنسی کیئر ہسپتال صرف2گھنٹے قبل معلوم ہونے والے مولی نامی ایک بچے کو جنم دیا جو اب 2 سال کا صحت مند بچہ ہے۔ولادت کرانے والی ماہر ڈاکٹر ونیسا میکے نے بتایا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس کے سبب کسی کو اپنے پیٹ میں پلنے والے حمل کا علم نہیں ہو پاتا۔