9 نومبر کی چھٹی۔۔۔ عوامی جذبات کی ترجمانی کر دینے والی خبر آ گئی
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یوم اقبال پر عام تعطیل کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کا تکمیل پاکستان میں اہم کردار ہے۔انہوں نے اپنی پوری،
زندگی قیام پاکستان کیلئے وقت کردی۔پاکستان کے قیام کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔شاعر مشرق نے اپنی انقلابی شاعری سے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ترکی ،ایران سمیت مغربی ممالک میں ان کو قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔یہ ایوان وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔موجودہ حکومت نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کا نعرہ لگایا تھا۔حکومت کو اپنے نعرہ کو عملی جامعہ پہنانے کا وقت آگیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج ہوں گے جب کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 7 ارب
ڈالر تک قرض لے سکتا ہے۔پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگر کررہے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دستاویز تیار کرلی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ آئی ایم ایف کو پروگرام کی دستاویز پیش کریں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی حد کے مطابق قرض لے گا اور ممکنہ طور پر پاکستان 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض لے سکتا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے دوران قرض کی واپسی پر بھی تفصیل دینا ہوگی، قرض کی واپسی کے لیے اصلاحات کا مکمل پلان دینا
ہوگا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے وفد کو گردشی قرضوں اور سبسڈی میں کمی کے لیے بھی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی.واضح رہے کہ انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے سے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی تھی۔