اے بی ڈویلیئرز جاتے جاتے پاکستانیوں کا دل ’توڑ‘ گئے، پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے بارے میں وہ بات کہہ گئے جس کی کسی کو امید نہ تھی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کو ٹورنامنٹ میں پرجوش خوش آمدید کہا گیا اور پاکستانیوں نے دل کھول کر ان کے کھیل کی تعریف مگر وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ پاکستانیوں کے دل ’ٹوٹ‘ سے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ پی ایس ایل کی خوب تعریف کی اور کہا کہ یہ بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے جس میں کرکٹ کا معیار زبردست ہے جبکہ چند میچز میں مقابلہ بہت سخت رہا، یہ بہت منظم ٹورنامنٹ ہے لہٰذا مجھے اس کا حصہ بن کر بہت اچھا لگا۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ نے دیگر ممالک کی لیگز میں بھی حصہ لیا ہے، آئی پی ایل اور بی پی ایل بھی کھیلی ہے تو آپ پی ایس ایل کا دوسری لیگ کیساتھ کس طرح موازنہ کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے خیال میں آئی پی ایل ابھی تک کا بہترین ٹورنامنٹ ہے اور پی ایس ایل کو 11 سیزنز تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔ اس میں بھرپور صلاحیت موجود ہے کہ یہ دنیا کابہترین ٹورنامنٹ بنے، جیسا کہ میں نے پہلے ہی کہا کہ اس میں بہت شاندار کرکٹ کھیلی جاتی ہے مجھے اس لیگ میں مقابلے بازی بہت اچھی لگی

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.