عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ مولانا طارق جمیل نے عمران خان کے سامنے کس طرح مسلہ اٹھایا – مولانا کی فراست کو داد

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کی وجہ معاشرتی دباﺅ اور غربت ہیں ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے بڑھتی ہوئی آبادی پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

انسان کی تخلیق دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس کو اللہ نے ایک مقصد کیلئے پیدا کیا ہے ، لیکن ہمارے ہاں عجیب مقصد کیلئے بچے پیدا کیے جارہے ہیں۔ معاشرتی دباﺅ بھی آبادی بڑھنے کی وجہ ہے ، خواتین سوچتی ہیں کہ اگر میری بیٹی پیدا ہوئی تو میری ساس نے مجھے نہیں چھوڑنا، لڑکا سوچتا ہے کہ اگر اولاد نہ ہوئی تو دوست احباب کہیں گے کہ اس کے پہلے تو کچھ بھی نہیں ہے۔ سال ہوجائے اور بچہ پیدا نہ ہو تو میاں بیوی پریشان ہوجاتے ہیں۔ لڑکا حکیموں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے، یوں لگتا ہے جیسے پورے پاکستان کا مسئلہ ہی یہی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی ایک وجہ غربت بھی ہے۔ دیہات میں لوگ سمجھتے ہیں کہ جتنے زیادہ بچے ہوں گے اتنا ہی اچھا ہوگا کیونکہ ایک باپ سمجھتا ہے کہ اس طرح اس کی مزدوری بڑھے گی ۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان ساری چیزوں کے پیچھے سبب جہالت ہے۔ آپ اسلام آباد میں کانفرنس کر رہے ہیں جبکہ مسئلہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کے دیہاتوں کا ہے، ان تک تو علم پہنچا ہی نہیں ہے، میرے دیس کا مسئلہ پلاننگ سے پہلے علم ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.