”پی ٹی آئی میں آج وہ لوگ بھی وزیر ہیں جو کہ ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے بیان جاری کر دیا

سابق وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں آج وہ بھی وزیر ہیں جو کہ لیگی دور میں تھے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی گرفتاری پر پارٹی کے اندر کئی لوگ خوش ہیں جس پر علیم خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر خوش ہیں تو اللہ کے آگے ان کیلئے دعا گو ہوں ، جب رہاہوں گا تو پھر میں کھل کر بات کروں گا ۔یاد رہے کہ عبدالعلیم خان اس وقت آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار ہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.