”لوگ میرے پاپا کو جاہل کہہ رہے ہیں لیکن جب شیریں مزاری نے ’ یار‘ کہا اس پر تو کسی کو اعتراض نہیں ہوا، میرے پاپا نے کبھی ۔۔۔ “ عابد شیر علی کی بیٹی بھی میدان میں آگئی، ویڈیو بیان جاری کردیا
وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے شیریں مزاری کے بارے میں نازیبا گفتگو کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں عابد شیر علی کی صاحبزادی اپنے والد کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں اور ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے والد نے کبھی کسی خاتون کی تضحیک نہیں کی ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عابد شیر علی کی صاحبزادی نے کہا کہ ان کے پاپا نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی خاتون کی تضحیک نہیں کی، صرف ایک سوشل میڈیا سکینڈل کی وجہ سے آج لوگ انہیں جاہل کہہ رہے ہیں۔ ہمیں بطور مسلمان کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم سادگی کے نام پر فحاشی کو فروغ دیں۔
عابد شیر علی کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ جب شیریں مزاری نے اسمبلی میں یار کہا تو کسی نے اس پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ لوگوں نے اس معاملے میں کہا کہ صرف ان کی زبان پھسلی، سب لوگوں نے نہ صرف اس سے تفریح لی بلکہ شیریں مزاری کو سراہا بھی گیا۔
عابد شیر علی کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ خواتین اللہ پاک کی انمول تخلیق ہیں لیکن اگر ہم چاہتی ہیں کہ مرد ہماری عزت کریں تو ہمیں پہلے خود اپنی عزت کرنا سیکھنا ہوگا ۔
#AbidSherAli's daughter comes to his Defense calling him an honourable man who has never disrespected any woman ever in his life.? pic.twitter.com/vpixOBkFox
— Mahrukh Qureshi (@MahrukhQureshi) May 3, 2018