”عابد شیر علی اور دیگر لیگی رہنماﺅں نے میرے ساتھ یہ حرکت کی تو مراد سعید مجھے بچانے آئے اور پھر۔۔۔“ قومی اسمبلی میں مراد سعید اور عابد شیر علی کے درمیان لڑائی کیوں ہوئی ؟ شیریں مزاری نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
قومی اسمبلی میں آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا گیاہے جس دوران عابد شیر علی اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے درمیان ہاتھاپائی دیکھنے میں اور سخت ترین الفاظوں کا تبادلہ ہوا تاہم اب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری میدان میں آ گئی ہیں اور انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر اور مرکزی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ ”مراد سعید بالکل درست تھے کیونکہ عابدشیر علی اور ن لیگ کے دیگر اراکین اسمبلی نے مجھے گھیر لیا اور مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسی وقت مراد سعید مجھے بچانے کیلئے آگے آئے تو عابد شیر علی نے انہیں روکنے کیلئے دھمکی آمیزاور اخلاقیات سے گرے ہوئے الفاظ کہے “۔
Murad was perfectly correct because PMLN's Abid Sher Aliand a few others encircled me and almost attacked me physically so Murad came to my aid and Abid Sher Ali hurled some filthy abuses at him as well as threatening to hit him! https://t.co/TnBBh5sf2G
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 27, 2018
شیریں مزاری کی جانب سے یہ دعویٰ ان کی بیٹی ایمان زینب کے ٹویٹ کے جواب میں کیا گیاہے ، ایمان زینب نے ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے مراد سعید کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کیا کہ ’مراد سعید کو ہو کیا گیا ہے ، انہیں تہذیب یافتہ انسانی بننے کیلئے ٹریننگ کی ضرورت ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اس طرح کا رویہ اختیار کیاہے ۔ایمان مزاری کے اس بیان پر شیریں مزاری میدان میں آئیں اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ۔