ابو ظہبی کی جامع مسجد میں پہلی مرتبہ ایک ایسی اسرائیلی خاتون کی آمد کہ جان کر ہر مسلمان دنگ رہ جائے
پاکستانی سوشل میڈ یا پر گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی طیارے کی وفاقی دارالحکومت آمد کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم حکومت نے اس خبر کی تردید کی ہے لیکن اس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور اینکر پرسن معید پیرزادہ سمیت کئی افراد نے سوشل میڈ یا پر یہ سوال اٹھا یا ہے کہ اگر ترکی جیسا ملک اسرائیل سے سفارتی تعلق رکھ کر ان کی پالیسیوں کے خلاف تنقید کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں ،معید پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے بھی اسرائیل
سے خفیہ تعلق بنا رکھے ہیں ۔چند دن قبل اسرائیلی وزیراعظم نتن یا ہو نے عمان کا دورہ کیا تھا اور سلطان قابوس بن سعیدسے تفصیلی ملاقات کی تھی جس کے بعد عرب ملک عمان نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے ۔
اب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی جامع مسجد میں اسرائیلی خاتون بھی پہنچ گئیں جس پر پوری دنیا کے مسلمان حیران ہیں ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی خاتون وزیر کھیل و ثقافت میری ریگوو اکو سرکاری دورے کے دوران ابو ظہبی کی جامع مسجد میں لے جایا گیا ۔شیخ زائد جامع مسجد کے دورے کے
دوران اسرائیلی خاتون وزیر کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ یہ مسلم دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے اور تاریخ میں پہلی بار یہاں پر کسی اسرائیلی خاتون نے سرکاری طور پر دورہ کیا ۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر نے یہاں کا دورہ کیا ہے اور یہاں سے اتحاد و امن کا پیغام ملا ہے ۔