ابو ظہبی میں نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا یا ان کے ساتھ عام مسافروں جیسا سلوک کیا گیا ؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ شام سوا 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔ سابق وزیر اعظم کو ابو ظہبی ایئر پورٹ پر سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وی آئی پی لاﺅنج لے جایا گیا ۔
نواز شریف کے ساتھ طیارے میں پاکستان آنے والے صحافی اظہر جاوید نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو طیارے کے اندر سے بنائی گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سیاہ رنگ کی 2 سرکاری گاڑیاں رن وے کے قریب بھیجی گئی ہیں۔
صحافی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رولز کے مطابق وی آئی پی پروٹوکول دیا اور انہیں سرکاری گاڑیوں میں وی آئی پی لاﺅنج لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی فلائٹ 7 گھنٹے تک ابو ظہبی میں قیام کرے گی اور اس دوران وہ ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاﺅنج میں ہی قیام کریں گے۔
نواز شریف اور @MaryamNSharif ابوظہبی پہنچ گئے حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا دو سرکاری گاڑیوں میں اہلکاروں نے ریسیو کیا ایئرپورٹ کے خصوصی لاونج میں سات گھنٹے قیام کریں گے pic.twitter.com/8m2ruJLG7m
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) July 13, 2018