امریکہ ہار گیا، طالبان جیت گئے- ابو ظہبی سے طالبان کی بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکراتی عمل جاری ، پاکستان نے اہم ترین کردارادا کیا، افغان روڈ میپ کے تحت افغانستان حکومت نے طالبان کے مطالبات کو مانتے ہوئے بڑے طالبان کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا، رہا ہونے والے طالبان میں سراج الدین حقانی کے

چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق امریکا اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات ابوظہبی میں جاری ہیں، ان مذاکرات کی بحالی میں سب سے اہم کردار پاکستان نے ادا کیا ہے، مذاکرات میں افغان طالبان کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ اہم کارکنان کو رہا کیا جائے، اس میں اہم پیش رفت اس وقت دیکھنے میں آئی ہے جس وقت افغان روڈ میپ کے تحت افغانستان کی حکومت نے حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے نو ارکاان کو رہا کیا ہے، جن رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے ان میں حقانی نیٹ ورک کے سراج الدین کے حقانی کے چھوٹے

بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔ مذاکرات کو کامیابی کی طرف لے جاتے ہوئے اب طالبان کی جانب سے قید میں موجود امریکی و یورپی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی ، اس کے بعد مذاکراتی عمل میں مزید بہتری آئے گی اور یہ عمل آگے کی طرف بڑھے گا۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکی فوج دنیا میں جس محاذ پر بھی موجود ہے اسے گھر واپس آجانا چاہیئے تاکہ امریکہ کی تعمیر نو کی جا سکے ، گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ شام سے امریکی فوجوں کی واپسی کے حوالےسے بھی واپس امریکہ آجائیں کیونکہ شام کے بیشتر علاقے داعش سے کلیئر کرائے جا چکے ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کی پینٹا گون نے بھرپور مخالفت کی تھی۔ پینٹا گون کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر امریکہ ایسا کرتا ہے تو وہ اپنے اتحادیوں سے دھوکہ کرے گا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.