اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے
اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے۔
اداکار شان نے ٹویٹر پر ڈالر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو اس سے شروعات کی جائے، مثلاً 50، 100 یا 1000 ڈالر سے شروع کرتے ہوئے اس کے بدلے پاکستانی روپے حاصل کریں اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں کیونکہ یہ ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو اب خطرہ بن چکا ہے، ہم ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہونا چاہیے۔
#buypakRs ?? let’s start with whatever little we have to start with exchange 50,100or 1000$ and buy back our Rupee .. we must not question right now let’s unite as the threat is mutual .. we have a right to disagree with each other but lets agree on our survival our future????❤️
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 20, 2019
شان نے یہ بھی کہا کہ ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے ہم پر جو معاشی حملے ہورہے ہیں وہ ہماری آزادی اور زندہ رہنے کے حق کے لیے ایک چیلنج ہیں اس جنگ میں ہمیں معاشی سپاہی بن کر اپنے روپے کا دفاع کرنا ہے۔
شان نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اس ہیش ٹیگ#buybackpakRs کے ذریعے یہ اپیل کی جاتی ہے ڈالر واپس دیں اور پاکستانی رقم لیں خواہ اس کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہو اس پیغام کو شیئر کرکے آگے بڑھائیں۔
Our currency Our pride we must defend it from economic attacks that are challenging our freedom and our right to exist .in this war we are all economic soldiers we must defend our rupee #buypakrs ❤️???? pic.twitter.com/kTMqDPxqhx
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 20, 2019
واضح رہے کہ ڈالر کی اونچی اُڑان کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے مہم جاری ہے جب کہ کئی لوگوں کی جانب سے ڈالر جلانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہیں۔
Appeal to all my fellow Pakistanis .. #buybackpakRs no matter how little or how big one affords but let’s put in our share pic.twitter.com/e5SQ08QNXY
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 21, 2019