”میں چیف جسٹس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ۔۔۔“ اداکارہ میگھا نے فیاض الحسن چوہان کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کر دیا اور ساتھ ہی ایسا اعلان کر دیا کہ صوبائی وزیر کے پسینے چھوٹ جائیں گے
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی سٹیج اداکاراﺅں سے متعلق نامناسب گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانیوں نے مختلف تبصرے شروع کر دئیے اور پھر اداکارہ نرگس بھی میدان میں آ گئیں اور دبنگ بیان جاری کیا۔
اداکارہ نرگس کے بعد سٹیج کی معروف اداکارہ میگھا بھی میدان میں آ گئی ہیں جنہوں نے فیاض الحسن چوہان کی گفتگو کو انتہائی غیر مناسب، گھٹیا اور شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے فیاض الحسن چوہان کی گفتگو کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گی۔
اداکارہ میگھا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر آپ کو شکایت ہے تو آپ کے نیچے بہت سے محکمہ جات ہوتے ہیں جنہیں کہہ کر آپ اسے دور کر سکتے ہیں مگر آپ خواتین فنکاروں کی کی کردارکشی کر رے ہیں، آپ کو شرم نہیں آتی، ہم بیٹی ہیں، ہم مائیں ہیں، ہم بہنیں ہیں، ہم بیوی ہیں لیکن پوری دنیا کے سامنے ہماری کردار کشی کر رہے ہیں اور پھر چسکے لے کر بات کر رہے ہیں کہ میں یہ کر دوں گا، میں وہ کر دوں گا۔۔۔ پہلے اپنی زبان ٹھیک کریں پھر کسی اور کو ٹھیک کریں گے۔
میگھا نے مزید کہا کہ میں اس وقت شدید ذہنی پریشانی، تکلیف اور دکھ میں مبتلا ہوں اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اس آدمی کے بیان کا فی الفور ازخود نوٹس لیں اور پوچھا جائے کہ اس نے اپنے ملک کی آرٹسٹوں کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے گھٹیا بیان کیوں دیا ہے۔ میں عمران خان سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئے
ہیں اور اس طرح کے لوگوں کو وزیر بنا رہے ہیں جن کو اتنا بھی نہیں معلوم کہ اپنے ملک کے فنکاروں کی عزت کیسے کرنی ہے، آپ ثقافت کی بات کر رہے ہیں تو ثقافت سے متعلقہ بندے کو وزیر بنائیں جسے تمیز تو ہو کہ آرٹ کیا ہے، آپ تو خود بھی آرٹ سے پیار کرنے والے آدمی ہیں اور آپ کا کوئی بھی ایونٹ خواہ وہ ہسپتال کا ہو یا سیاست سے متعلق، فنکاروں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ خدارا اس طرح کی منفی ذہنیت کے لوگوں کو ہٹائیں جو دوسروں کی حوصلہ افزائی تو کرتے ہیں مگر اپنے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
اپنے ملک کے لوگوں کیساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں اور پھر ساتھ ہی مذہب کو بھی لے آتے ہیں، اگر مذہب اس چیز کی اجازت نہیں دیتا اور آپ بھی اسے بار بار برا کہتے ہیں تو پھر تھیٹر بند کر دیں، سینماءاچھے نہیں لگتے تو انہیں بند کر دیں، ٹی وی اچھا نہیں لگتا تو اسے بند کر دیں مگر کسی کی کردار کشی کیوں کرتے ہیں۔ جو لوگ سٹیج ڈرامہ دیکھنے جاتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے جاتے ہیں جو نہیں جاتے وہ بھی اپنی مرضی سے نہیں جاتے لیکن آپ کسی کو ذہنی اذیت پہنچا کر اور اس کا گھر خراب کر کے بچ نہیں سکتے۔
جناب وزیر! اگر آپ نے اپنے الفاظ واپس نہ لئے اور معافی نہ مانگی تو میں آپ پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، آپ نے میری کردار کشی کی ہے، میں ایک خاندانی لڑکی ہوں، میرا ایک گھر ہے اور میں اپنے گھر اپنی ساکھ کو اور اپنے نام کو بچانے کا پورا حق رکھتی ہوں، بس میری یہی درخواست ہے چیف جسٹس، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری اس شخص کی گفتگو کا نوٹس لیں اور پوچھیں کہ اس نے اپنے ملک کی آرٹسٹوں کے بارے میں ایسی گندی باتیں کیوں کی ہیں کیونکہ میں پوچھوں گی اور برداشت نہیں کروں گی۔