’میرا شوہر سب کے سامنے مجھے کہتا ہے کہ تم۔۔۔‘ خاتون نے عدالت میں ایسا انکشاف کردیا کہ جج نے فوری طلاق کروادی

بیوی سے چھیڑ چھاڑ شوہروں کا مرغوب مشغلہ ہے لیکن خبردار اس چھیڑ چھاڑ میں تہذیب کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں ورنہ معاملہ عدالت تک پہنچ سکتا ہے اور جج کی جانب سے طلاق کا فیصلہ بھی صادر ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات پر یقین نا آئے تو بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے کو دیکھ لیجئے جہاں عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ شوہر کی جانب سے بیوی کو سب کے سامنے کالی کلوٹی کہنا طلاق کیلئے موزوں وجہ ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پنجاب و ہریانہ ہائیکورٹ نے مہندر گڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اس بناءپر اپنے خاوند سے طلاق لینے کی اجازت دے دی ہے کہ وہ اسے سب کے سامنے کالی کلوٹی کہہ کر اس کی توہین کرتا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ”خاتون نے مناسب شواہد کی بنا پر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کے توہین آمیز رویے کی وجہ سے اس کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکی تھی۔ ہمارے سامنے موجود شواہد یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں کہ خاتون کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا تھا اور اسے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔“ جسٹس ایم ایم ایس بیدی اور جسٹس گروندر سنگھ گل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس سے پہلے فیملی کورٹ مہندر گڑھ کی جانب سے کئے گئے فیصلے کو رد کرتے ہوئے خاتون کے حق میں طلاق کا فیصلہ جاری کردیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.