عدالت نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی، پی ٹی آئی کارکن خوشی سے جھوم اٹھے
ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بری کردیا ہے۔
ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت آج (جمعہ کو)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) میں ہوئی ۔ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی اور عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس سے بری کردیا۔عمران خان نے کیس سے بریت کی درخواست دائر کی تھی، ایس ایس پی عصمت اللہ نے بھی عمران خان پر تشدد کا الزام نہیں لگایا تھا۔ عدالت کی جانب سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر عمران خان کوبری کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ اے ٹی سی نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 13 اپریل کومحفوظ کیا تھا، گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے تاہم عدالت نے آج عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم پر عمران خان 10 بجے عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کپتان کو بری کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا قانون سیاستدانوں کیلئے نہیں بناتھا ، پاور میں آکر سیاستدانوں کے خلاف قانون کے غلط استعمال کو روکیں گے۔