کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارا تواب کے شوہر کون ہیں اور کہاں ہوتے ہیں ؟ جان کر آپ بھی ان کو کھڑے ہو کر سیلیوٹ کریں گے
خاتون اسسٹنٹ کمشنر سارا تواب عمر کر ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں اور ان کی کارروائیوں کے دوران بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو تی جارہی ہیں جس میں وہ اپنی چھوٹی سی پانچ ماہ کی بچی کو گود میں اٹھاہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سارا تواب عمر کی پانچ ماہ کی بیٹی کا نام عروہ ہے اور وہ جب بھی کارروائی کیلئے جاتی ہیں تو ان کی بچی ان کے ہمراہ ہی ہوتی ہے اور اس دوران وہ اپنی بیٹی کا بھی بھر پور خیال رکھتی ہیں اور اسے ماں کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتیں جبکہ دوسری جانب وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے بھی بھر پور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔سارا تواب کے شوہر پاک فوج میں کیپٹن ہیں ۔
سارہ تواب کاکہنا ہے کہ ایک خاتون کےلئے بچی کے ہمراہ تجاوزات اور گراں فروشوں کےخلاف کارروائیا ں کرنا آسان نہیں لیکن اسٹاف کی مدد سے یہ مشکل سرکاری کام میں رکاوٹ نہیں بنتی، ہمارامعاشرہ خواتین سے بہت تعاون کرتاہے۔