انٹیلی جنس ذرائع نے مجھے بتایا کہ آدھے وزراء کرپٹ ہیں – بڑے انکشاف نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا
سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید ایک مرتبہ پھر حکومتی وزراء پر برس پڑے ہیں اور انہوں نے دوران گفتگو ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ سن کر وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشسید کا کہناتھا کہ وزراء آدھے سے زیادہ بازاری لوگ ہیں، بڑا نرم لفظ بازاری استعمال کر رہا ہوں ، مجھےایک ٹاپ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر ہم کام کریں تفصیلات جمع کریں توکم از کم آدھےکرپٹ ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ
عمران خان اس طرح کی کرپشن نہیں کرتا مگر ان کے اردگرد تو ایسے لوگ موجود ہیں۔ ایسی ایسی حرکتیں کرتے ہیں اورایسے ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں کہ آدمی حیرت زدہ رہ جاتا ہے ۔ہارون رشید کا کہناتھا کہ باتوں سے زندگی سنورتی نہیں ہے ، یہ وہ اپنے وزیروں کو سمجھا سکیں لیکن وہ کیا سمجھائیں گے بلکہ کہیں گے کہ جنون، سونامی، مار ڈالو، برباد کردو۔
سینئر صحافی کا کہناتھا کہ200 برس سے یہ دنیا انڈسٹریلائزیشن پر چل ر ہی ہے، ککڑوں پر اور کٹوں پر نہیں چل رہی اور نہ ہی چل سکتی ہے۔ ان ساری چیزوں کا جائزہ لینا ہوگا، قوم کو شعور دینا ہو گا،البتہ راتوں رات نہیں، تبدیلی وقت کے ساتھ ہوگی، اس کے مراحل طے کرنے ہوں گے۔ ہارون رشید کا کہناتھا کہ یہ ہمارے سامنے چین کا ماڈل ہے، یہ کوریا کا ماڈل ہے، یہ ملائیشیا کا ماڈل ہے۔ ہمیں اپنا ماڈل بنانا چاہیے، یہ تقریریں کر کرکے دماغ کھاگئے ہیں ، یہ کردیں گے، وہ کردیں گے۔