وہ آدمی جو گزشتہ ایک ماہ سے ائیرپورٹ پر رہ رہا ہے، نہ ملک کے اندر جاسکتا ہے نہ باہر کیونکہ۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

سالہا سال کی جنگ کے باعث شام کے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور جو موت سے فرار ہو کر دیگر ممالک میں پہنچتے ہیں وہاں بھی بدنصیبی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ایسا ہی ایک شامی باشندہ گزشتہ ایک ماہ سے ملائیشیاءکے ایک ایئرپورٹ پر پھنسا ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی

ادارے کی رپورٹ کے مطابق حسن الکونطار نامی یہ شخص کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہے۔یہ متحدہ عرب امارات میں کام کرتا تھا لیکن اس کا ورک پرمٹ ختم ہونے پر امارات نے اسے ڈی پورٹ کرکے ملائیشیاءبھیج دیا کیونکہ جنگ کے باعث وہ شام نہیں جانا چاہتا تھا۔

اب حسن کوالالمپور ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکتا اور واپس شام وہ جانا نہیں چاہتا کیونکہ وہاں کے حالات اتنے خطرناک ہو چکے ہیں کہ زندگی گزارنی مشکل ہو چکی ہے۔ حسن کا کہنا ہے کہ ”میں کمبوڈیا یا ایکواڈورجانا چاہتا تھا لیکن ملائیشیاءمیں پھنس جانے کے باعث میری یہ خواہش بھی پوری نہیں ہو سکی۔ مجھے فوری مدد کی ضرورت ہے۔ اب اس ایئرپورٹ پر مزید میں نہیں رہ سکتا۔ غیریقینی کی صورتحال نے مجھے پاگل کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے مجھے اس لیے ڈی پورٹ کرکے ملائیشیاءبھیج دیا کیونکہ ملائیشیاءدنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو شام کے

شہریوں کو ایئرپورٹ آمد پر ویزہ دیتا ہے۔یہاں مجھے تین ماہ کا وزٹ ویزہ دیا گیا۔ اس دوران میں نے اتنی رقم جمع کر لی کہ ایکواڈور کا ٹکٹ خرید سکوں۔ ویزہ ختم ہونے پر میں نے ترک فضائی کمپنی کا ٹکٹ خریدا لیکن انہوں نے مجھے جہاز میں سوار کرنے سے انکار کر دیا۔ تب سے میں یہاں ایئرپورٹ میں پھنسا ہوا ہوں۔ یہاں سے باہر نکل سکتا ہوں نہ آگے کہیں جا سکتا ہوں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.