”میرے دوست نے مجھے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ تمہاری تصویر فحش فلموں کی ویب سائٹ پر لگی ہے اور ۔۔۔“ نوجوان لڑکے کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ اس کی دنیا ہی الٹ گئی

یہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا جدید دور ہے۔ سچ کہیں تو آج کا زمانہ کچھ ایسا جدید ہو چکا ہے کہ عام آدمی تو اس کی بھول بھلیوں کے باعث چکرا ہی جاتا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا کی دنیا ایسا گورکھ دھند ہے کہ جس پر کوئی پلک جھپکتے میں مشہور ہو جاتا ہے تو کسی کی عزت لمحوں میں دنیا بھر میں نیلام ہو

جاتی ہے۔ امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو بھی اس وقت بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک دوست نے فون کر کے بتایا کہ اس کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ویب سائٹ NJ.COMکے مطابق ایڈورڈ کیلی نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے ایک دوست نے بتایا کہ فحش ویب سائٹ پر اس کی تصویر موجو دہے جس پر وہ بہت حیران ہوا۔ اس کیلئے یہ بات تسلیم کرنا ناممکن تھا کیونکہ اس نے کبھی اپنی تصویر کسی فحش ویب سائٹ کو پوسٹ نہیں کی تھی۔ جب اس نے مذکورہ ویب پیج کھولا تو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپایا کیونکہ واقعی اس کی تصویر ویب پیج پر موجو دایک اشتہار کا حصہ تھی۔

ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سوچ کر انہیں سخت شرمندگی محسوس ہوئی کہ نجانے اب تک اس کے جاننے والے کتنے افراد اس تصویر کو دیکھ چکے ہوں گے ۔اس نے اپنی توہین اور تضحیک کی تلافی کے لئے فحش ویب سائٹ کے خلاف 10 لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق فحش ویب سائٹ سے اس واقعے کے متعلق ردعمل کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.