آدمی نے اپنی نوجوان گرل فرینڈ کے پیار میں پاگل ہوکر اسے ساڑھے 7 کروڑ روپے اُدھار دے دئیے، لیکن دراصل اس کے ساتھ پھرنے والی محبوبہ کوئی نوجوان لڑکی نہ تھی بلکہ۔۔۔ پھر کون تھی؟ اس سے زیادہ عجیب خبر آپ نے آج تک نہ پڑھی ہوگی
محبت اندھی ہوتی ہے، آپ نے یہ سنا تو ضرور ہو گا لیکن ایک چینی نوجوان نے یہ ثابت بھی کر دکھایا ہے۔اس بدقسمت نوجوان نے ایک خوبرو لڑکی کے عشق میں اندھا ہو کر سات کروڑ روپے سے زائد رقم اس کے حوالے کر دی لیکن بعد میں پتا چلا کہ نا تو وہ لڑکی تھی اور نا ہی اسے اس بدنصیب عاشق سے کوئی دلچسپی تھی۔
ویب سائٹ medium.comکے مطابق عشق کی اس افسوسناک داستان کا پتا اس وقت چلا جب شینزن سے تعلق رکھنے والے بزنس مین لی ڈاکنگ نے اپنے کاروباری اکاؤنٹ سے ساڑھے سات کروڑ روپے کی رقم غائب پائی۔ جب اس نے اپنے چھوٹے بھائی لی شیاؤ کنگ سے اس بارے میں استفسار کیا، کیونکہ مالی امور کی نگرانی اسی کے ذمہ تھی، تو یہ بات سامنے آئی کہ اس نے یہ رقم اپنی
گرل فرینڈ کو بطور ادھار دے رکھی ہے۔ یہ سن کر بڑا بھائی شدید برہم ہوا اور فوراً رقم واپس منگوانے کو کہا۔ تب لی شیاؤ کنگ کو پتا چلا کہ وہ بہت بڑا دھوکہ کھا چکا ہے کیونکہ اس کی خوبرو محبوبہ وانگ سنانجی قرض کی واپسی کا سنتے ہی غائب ہو گئی تھی۔ پولیس کو اس معاملے کی خبر کی گئی اور ڈاکو حسینہ کی تلاش شروع ہو گئی۔
لی شیاؤ کنگ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی محبوبہ کی عمر 27 سال ہے اور اس کا حلیہ بھی بتایا اور تصاویر بھی پولیس کے حوالے کیں۔ ان معلومات کی بناء پر وانگ کی تلاش شروع کی گئی لیکن پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی کیونکہ بتائی گئی شکل و صورت والی لڑکی کہیں بھی نہیں مل رہی تھی۔ ملتی بھی کیسے؟ دراصل وانگ انتہائی چالاک فنکارہ تھی جس کی اصل عمر 42 سال تھی لیکن
اس نے میک اپ کے حیرت انگیز استعمال، میٹھی آوا ز اور دلفریب اداؤں کے استعمال سے لی شیاؤ کنگ کو ایسا دھوکہ دے رکھا تھا کہ وہ اسے 27 سال سے زیادہ کی ماننے کو تیار ہی نہیں تھا۔ خود پولیس والوں نے بھی کئی چکر کھائے۔ ایک بار تو وانگ ریلوے سٹیشن پر ان کے سامنے سے گزر گئی لیکن وہ اسے پہچان نہیں سکے۔ بہرحال، آخر کار پولیس نے وانگ کی شاطرانہ چالوں کے باوجود جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔ اب وہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔