آدمی نے اپنی شرمناک عادت گھر والوں سے چھپانے کے لئے بیوی بچوں سمیت اپنے پورے خاندان کو مار ڈالا

آئرلینڈ میں ایک آدمی نے اپنی شرمناک عادت چھپانے کے لیے بیوی بچوں سمیت پورے خاندان کو قتل کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ورجینیا کا 40سالہ ایلن ہیوے نامی یہ سفاک شخص ہم جنسی پرستی کی لت میں مبتلا تھا اور اکثر خواتین کے کپڑے پہنتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ’کراس ڈریسنگ‘ فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں بھی مبتلا تھا۔اسے خوف لاحق تھا کہ اس کا خاندان اس کی ان کرتوتوں سے آگاہ ہو جائے گا، جس پر اس نے پورے خاندان کو قتل کر ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق ایلن ہیوے نے اپنی 39سالہ بیوی کلوڈا،3بیٹوں13سالہ لیام ، 11سالہ نیال اور 6سالہ ریان اور اپنی والدہ کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کیا اور پھر خود پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ مقتول کلوڈا کی بہن جیکولین کنولی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ”ایلن نے میری بہن، بھانجوں اور اپنی والدہ کو گلے کاٹ کر قتل کیا تاکہ وہ چیخ و پکار نہ کر سکیں اور وہ تمام لوگوں کو قتل کر سکے۔ وہ سکول ٹیچر تھا اور سکول کے لیپ ٹاپ پر فحش فلمیں دیکھتا تھا اور ہم جنس پرستی و خودلذتی جیسی بدعادات میں بھی مبتلا تھا۔ کلوڈا اور ہم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایلن ایسی گندی عادات میں مبتلا ہو گا۔ اس کے بارے میں یہ باتیں اس کی واردات کے بعد تفتیش میں سامنے آئیں، جنہوں نے ہمیں چونکا کر رکھ دیا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.