”اڈیالہ جیل کی صفائی کیوں ہو رہی ہے ؟ عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ نواز شریف کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
تحریک انصاف نے چیئر مین عمران خان نے 29اپریل کو مینار پاکستان پر پاور شو کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ 29اپریل کو بتائیں گے کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،اڈیالہ جیل کی صفائی 300ارب روپے چوری کرنے والے کے لیے کی جا رہی ہے ،کسی سائیکل چور کے لیے صفائی نہیں کی جاتی ،یہ دوہرا معیار پاکستان کا المیہ ہے ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نظریے کا نام نہیں بلکہ مافیہ کا نام ہیں جنہوں نے عدلیہ کے خلاف میڈ یا ہاﺅسز ،ٹی وی اینکرز اورکالم نگاروں سمیت مختلف اداروں کے لوگوں کو ساتھ ملایا ہوا ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کرپٹ مافیہ کو بچانے کے لیے عدلیہ کے خلاف بیان دئیے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے اڈیالہ جیل کی صفائی سے متعلق سوال کیا تو
عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 300ارب روپے چوری کرنے والا جا رہا ہے اس لیے صفائی کی جا رہی ہے ،یہ ہی اگر کوئی سائیکل چور جاتا تو اس کے لیے ایسا نہ کیا جاتا ۔