’’یہ قیدی ہیں کوئی خاص مہمان نہیں!‘‘ اڈیالہ جیل میں مریم نواز کا زیادہ خیال رکھنے والے سٹاف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا

یہ قیدی ہیں کوئی خاص مہمان نہیں! اڈیالہ جیل میں مریم نواز کازیادہ خیال رکھنے والے سٹاف کے ساتھ کیا سلوک کردیا گیا ؟ لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر۔اڈیالہ جیل میں مریم نواز کی نگرانی میں مامور سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سینٹر جیل اڈیالہ میں سزا کاٹنے والی مریم نواز کی نگرانی پر تعینات ایک خاتون ڈپٹی سپریڈنٹ اور دو لیڈی اسٹنٹ سپریڈنٹس کو جیل انتظامیہ تبدیل کروا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جیل میں ملنے کے لیے آنے والی اپنی بیٹیوں اور دیگر

خواتین رہنماؤں سے مذکورہ لیڈیز سٹاف کی تعریف کی۔اور اپنی بیٹیوں سے ان کا تعارف بھی کروایا اور ان کو بتایا کہ یہ سپریڈنٹس میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔جس کی اطلاع حکام بالاتر تک پہنچ گئی۔جس پر فوری طور پر لیڈیز سٹاف کا تبادلہ کر دیا گیا۔جب کیہ دوسری طرف اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے لیے کھانا پنجاب ہاؤس سے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہمیں نواز شریف اورمریم نواز کے لیے کھانا اڈیالہ جیل جانے کی اطلاع مل چکی ہے ۔اب میں اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور نواز شریفکے خادم اس وقت بھی حکومت میں موجود ہیں

جنہوں نے پنجاب ہاؤس اور دیگر اداروں پر قبضہ کررکھا ہے۔صرف مریم نواز اور نوازشریف کے لیے ہی کھانا جیل میں نہیں جاتا بلکہ ن لیگ کی اہم میٹنگز کے لیے بھی کھانا پنجاب ہاؤس سے تیار ہوکر جاتا ہے۔ پنجاب ہاؤس میں آج بھی وہی عملہ موجود ہے جو نوازشریف اور شہبازشریف نے رکھا تھا۔ پنجاب ہاؤس میں ایسے بیوروکریٹس کی رہائش ہے جن کو شریف برادران نے رکھا تھا اور وہ وہیں رہتے ہیں

عین ممکن ہے کہ ان میں سے ہی کسی کے حکم پرپنجاب ہاؤس میں کھانا بنتا ہو جسے اڈیالہ جیل پہنچایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک خبر آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہتر کلاس کی ہر سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ انہیں اپنے خرچ پر جیل میں کھانا کھانے کی سہولت بھی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.