افغانستان میں گورنر قندھار اور امریکی جنرل سمیت اہم شخصیات پر گورنر کمپاﺅنڈ کے اندر خوفناک ترین حملہ ، کون کون مارا گیا ؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آ گئی
افغان صوبے قندھار کے گورنر کمپاﺅنڈ میں سیکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کردیں جس کی زد میں آکر گورنر قندھار ،پولیس چیف اور افغان جنرل سمیت متعدد اہم شخصیات ہلاک جبکہ 2 امریکیوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں ،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گورنر قندھار ،افغان خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف سمیت کئی اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں جبکہ متعدد اہم افراد زخمی ہو گئے ۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی جنرل سکاٹ ملر بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے،حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ کی جانب سے کیا گیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم افغان رکن پارلیمنٹ خالد پشتون نے گورنر قندھار ،پولیس چیف اور انٹیلی جنس چیف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔
نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاونڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
Source