بھارت کے بعد افغانستان سے بھی پاکستان پر حملے کی کوشش لیکن جوابی کارروائی میں پاک فوج نے کیا کچھ کر دکھایا؟ جان کر آپ کو بھی اپنی مسلح افواج پر فخر ہوگا
سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں کا حملہ پسپاکردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے لوئے شلمان میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان کے علاقہ رینا سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے حملہ پسپاکردیا، اس موقع پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اخباری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حالات اب معمول پر ہیں۔