” میں نے نیب کے دفتر میں موٹی موٹی فائلیں دیکھی ہیں ، اگلی باری خواجہ آصف کی ہے “

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لیے جانے پر خارج کر دی تھیں جس پرنیب نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت سے حراست میں لے لیا تاہم شہبازشریف پہلے ہی 64 دن نیب کی حراست میں رہ چکے ہیں تاہم اب سینئر صحافی نے ن لیگ کے ایک اور بڑے رہنما پر جلد شکنجا کسے جانے کا دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر وجیہہ ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سے بار بار انتخابات اور عدالتوں میں شکست کھانے والے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار صاحب نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نیب کے دفتر میں خواجہ آصف کیخلاف موٹی موٹی فائلیں دیکھیں ہیں اور اگلی باری اب خواجہ آصف کی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.