اگر اقتدارعمران خان کے ہاتھ سے نکلا تو پہلا بندہ جو انکا ساتھ چھوڑے گا وہ یہ ہو گا ؟ ہارون الرشید کی پیشگوئی آپ کو دنگ کر ڈالے گی
تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ اگر اقتدار عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا تو فواد چودھری پہلے آدمی ہونگے جو ان کو چھوڑ جائیں گے ، تحریک انصاف میں ایک گروپ مسلط ہوگیاہے جو اپنی مرضی کے لوگوں کو آگے لا رہاہے ۔نجی ٹی وی چینل
کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان کوبہت زیادہ ادراک نہیں ہے ۔ان میں کام کرنے کی خواہش موجود ہے لیکن سلیقہ موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تیاری نہیں ہے اور ان کے آس پاس ایسے لوگ ہیں جو خوشامد کرتے ہیں اور ان کوراس آجاتے ہیں۔ عمران خان کو سول سروس کو آزادی دینی چائے اور پوری مانیٹرنگ بھی ہونی چاہئے اور اس پر سزا ءو جزاءبھی دینی
چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سیکھیں گے کیونکہ تحریک انصاف میں غیر یقینی کاماحول ہے ، بگڑے ہوئے معاشرے کو بڑی عرق ریزی کے ساتھ درست کرنا ہوگا ۔ عمران خان بلدیاتی اداروں کو اختیار دیں گے ۔ ان میں حکومت کی خواہش ہے لیکن حکومت کا سلیقہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پہلے آدمی ہونگے کہ اگر عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار نکل جائے تو یہ ان کو چھوڑ
جائیں گے ۔ تحریک انصاف نے کے پی کے میں اچھے بلدیاتی الیکشن کروائے اور ان کو پیسے دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی قیادت ہمیشہ بلدیاتی اداروں سے ابھرتی ہے ، پنجاب پولیس بتدریج بہتر ہوتی جائےگی لیکن تحریک انصاف کے اندر ایک کھلنڈرا پن پایا جاتاہے ۔ اس پارٹی میں ایک گروپ مسلط ہوگیاہے اور اپنی مرضی کے لو گوں کو آگے لا رہاہے ،کام کے جو لوگ تھے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔(ش،ز،خ)