”ایک قومی لیڈر روزانہ مذہب بیچے ، پھر وہ تین بچوں کی نانی کو طلاق دلوا کر ۔۔۔“صحافی احمد نورانی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا رنگ لال ہو جائے گا
دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے عمران خان کی جانب سے بشریٰ بی بی سے عدت کے دوران نکاح کرنے کی خبر شائع کی تو سوشل میڈیا پر طوفان دیکھنے میں آیا جبکہ جیونیوز کے کچھ صحافیوں نے بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب جنگ نیوز کے صحافی احمد نورانی عمر چیمہ کے حق میں آگے آ گئے ہیں اور انہوں نے انتہائی حیران کن پیغام ٹویٹر پر جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی احمد نوارا نی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”ایک نقطہ یہ کہہ :عدت کے دوران نکاح کی خبر مذہب کا غلط استعمال اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔ دوسرا نقطہ یہ کہ :ایک قومی لیڈر روزانہ مذہب بیچے ، وہی لیڈر پانچ بچوں کی ماں ،تین بچوں کی نانی کو باقاعدہ طلاق دلوا کر اسی مذہب کی عدت ختم ہونے سے پہلے خفیہ نکاح کرے تو یہ ایک خبر ہے ۔“
احمد نورانی کا کہناتھا کہ دونوں اطراف کو اپنے نقطہ نظر کے اظہار کا حق حاصل ہے،غلط وہ لوگ ہیں جو اپنے نقطہ نظر کے حق میں باقائدہ ایک کیمپیئن چلا رہے ہیں یا اصل سٹوری کے مواد کو غلط ثابت کرنے کی بجائے صحافی عمر چیمہ کی ذات پر حملہ کر رہے ہیں یا اسکی فیملی کےخلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کی اینکر رابعہ انعم نے کہا تھا کہ ’بطور خاتون میں بہت زیادہ افسردہ اور شکستہ دل ہوں کہ عدت جیسی چیز کے ساتھ کس طرح کھیلا جاسکتاہے اور کسی دوسری عورت کے خلاف اسے کس طرح سیاسی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جو کہ عوامی نمائندہ بھی نہیں ہے ،میں اس انتہائی غیر اخلاقی سیاست پر شرمندہ ہوں اور اس سے بھی زیادہ شرمندہ اس غیر اخلاقی صحافت پر ہوں۔رابعہ انعم کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ ’میں آپ کی بات سے اتفاق کر تا ہوں ‘۔