احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ سیمپل میں حشیش کی مقدا ر نے سب کو حیرا ن کر دیا

ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی ہے جو ایک تفریحی نشہ کہلاتا ہے اور اس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں کیا جاتا۔چونکہ حشیش قوت بخش نشہ نہیں ہے اس لئے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چاہتا تو احمد شہزاد زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاط کے طور پر احمد شہزاد کو

پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا خطرہ مول نہیں لیا۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی میں ڈاکٹر ریاض اس کیس کو ہینڈل کررہے تھے جو چھٹیوں پر ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر سہیل سلیم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔پی سی بی کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں واقع حکومت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی کیمیائی رپورٹ کی تصدیق کا انتظار ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.