عامر لیاقت نوازشریف سے کراچی میں ملے اور کہنے لگے کہ آپ وہ واحد آدمی ہیں جو ۔۔۔‘اینکر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے ماضی کی ایسی بات بے نقاب کر دی کہ سن کر عامر لیاقت بھی شرمندہ ہو جائیں گے
معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے جس میں انہو ںنے کہا کہ میں نے خان صاحب نہیں پاکستان کو جوائن کیا ہے کیونکہ عمران خان پاکستان کیلئے کرپشن کیخلاف کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’یہ ریکارڈ کیلئے ہے : میں اس ملاقات میں موجود تھا جب ڈاکٹر عامر لیاقت نے نوازشریف سے کراچی میں میٹنگ کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں عوامی میٹنگ کیلئے کچھ وقت عنایت کریں اور ساتھ کہا کہ آپ ہی پاکستان کے سچے لیڈ ر ہیں اور امید کی آخری کرن بھی ‘۔
For record sake: I was present in a meeting in which Dr Amir Liaqat met Mr Nawaz Sharif in Karachi and requested him to give time for a public meeting saying that NS was a true leader of Pakistan and its only hope. https://t.co/WgKxCvtrp8
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 19, 2018