’’ عمران خان کی ناتجربہ کاری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔۔۔‘‘ اگر ملک میں اگلے سال الیکشن نہ ہوئے تو پھر پاک آرمی کو کیا کرنے پڑے گا؟ انتہائی کوفناک دعویٰ کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کےساتھ معاشی سرنڈر‘پردستخط کرنے جا رہی، عمران خان کی ناتجربہ کاری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، بجلی، گیس اور ٹیکسوں میں اضافے سے بدترین مہنگائی کی سونامی آئے گی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف ’’بیل آوٹ پیکیج پرنہیں معاشی سرنڈر‘‘ پردستخط کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناتجربہ کاری نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ بجلی، گیس اور ٹیکسوں میں اضافے سے بدترین مہنگائی کی سونامی آئےگی۔ سیاسی بحران نے پاکستان کوسی پیک اسٹار ملک سے جنوبی ایشیاء کا بیمارملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو برس میں سب سے کم شرح ترقی اور ریکارڈ خسارہ دیا گیا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اگلے سال الیکشن کروائیں ورنہ مارشل لاء لگ جائےگا۔ہمیں ہر حال میں 2020ء کو مڈٹرم الیکشن کا سال بنانا پڑے گا۔ اس سے قبل احسن اقبال نے

اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم مشکلات آپ کی نااہلی، ناتجربہ کاری ، ناسمجھی اور ناواقفیت کی وجہ سے کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو حکومت چلانا آسان لگتا ہے جس سے صاف پتہ لگتا ہے کے آپ صرف پروٹوکول اور دورے ہی انجوائے کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی حکومت چلانا انتہائی سخت کام ہے۔خان صاحب! یہ پکنک نہیں، حکومت ہے۔قوم مشکلات آپ کی نااہلی، ناتجربکاری ، ناسمجھی اور ناواقفیت کی وجہ سے کاٹ رہی ہے- آپ کو حکومت چلانا آسان لگتا ہے جس سے صاف پتہ لگتا ہے کے آپ صرف پروٹوکول اور دورے ہی اینجوائے کر رہے ہیں- پاکستان کی حکومت چلانا انتہائی سخت کام ہے ، یہ پکنک نہیں خان صاحب!

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ اپنی وزارت میں مہنگے داموں ٹھیکے دے کر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ جعلی ارسطو اور ان کی قیادت نے معیشت بارے عوام سے ہمیشہ جھوٹ بھولا۔ شہباز گل نے کہا کہ لیگی ٹیم کا تجربہ اور اہلیت اپنی جیبیں بھرنے تک محدود رہا۔ شہباز گل نے کہا کہ جب لیڈر شپ دیانتدار اور نیت صاف ہو تو ہر مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے!

Capture 11

Leave A Reply

Your email address will not be published.