احسن اقبال کو لگنے والی گولی بازو کو چیرتی ہوئی ایسی نازک جگہ پر جا لگی کہ آپ بھی کہنے پر مجبور ہو جائیں گے ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘‘

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ایک ہی گولی لگی جو کوہنی کو چیرتے ہوئے ناف میں پیوست ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کو نارووال میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی جانب سے بھیجے گئے ہیلی کاپٹر میں لاہورکے سروسز

ہسپتال میں شفٹ کیا گیا جہاں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے ، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر ز کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے احسن اقبال کا مکمل معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر شہباز شریف بھی ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹر ز کی جانب سے لیے گئے ایکسرے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور عابد علی کی جانب سے فائر کی گئی گولی پہلے وفاقی وزیرداخلہ کی کوہنی میں لگی اور کوہنی کو چیرتے ہوئے ان کی ناف کے نیچے جالگی۔

رپورٹ کے مطابق ایکسرے میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ گولی احسن اقبال کی ناف میں موجود ہے ،جسے نکالنے کے لئے ڈاکٹرز ان کا آپریشن کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایلیٹ فورس کے ایک گن مین کا بھی کہنا ہے کہ ملزم کی فائر کی گئی گولی وفاقی وزیرداخلہ کی کوہنی کو چیرتے ہوئے ناف میں لگ گئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.