احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،وجہ ایسی کہ آپکو بھی پاکستانی پولیس پر غصہ آ جائے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ نہ ملنے کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پولیس کی غفلت کے باعث وزیر داخلہ احسن اقبال کا میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ تاحال جاری نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے حملے کے ملزم کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جاسکا ۔ ڈی ایس پی نارووال میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے خود ضلعی ہسپتال پہنچے ہیں، سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام ایک کارنر میٹنگ سے واپسی پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ ہوا ۔ حملہ 23 سالہ عابد نامی ملزم نے کیا جس نے موقف اپنایا کہ اس نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر احسن اقبال کو نشانہ بنایا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.