عین وقت پر کس شخص کی فون کال نے احسن اقبال کو یقینی موت سے بچا لیا ؟وزیرداخلہ نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا
وزیر داخلہ احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے اور وہ اپنے گھر چلے گئے ہیں تاہم ابھی بھی انہیں معمول کی زندگی میں واپس آنے کیلئے کچھ روز درکار ہوں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم آج میں ان سے ملاقات کیلئے گیا جبکہ میرے ساتھ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
جب وہ تقریب میں سے جانے لگے تو ایک بزرگ شخصیت کا ٹیلیفون آیا ، ایک نوجوان میری طرف دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ یہ میاں صاحب سے بات کرلیں اور جب میں نے ٹیلیفون اپنے کان لگایا تو عین اسی وقت گولی چلی تاہم میرا بازو سامنے کی طرف آ گیا اور گولی کہنی پر لگی تاہم اگر اس وقت بازو سامنے نہیں ہوتا تو شائد گولی سیدھی سینے میں لگتی اور وہ زیادہ نقصان پہنچا سکتی تھی لیکن اللہ نے محفوظ رکھا ۔