”ہر حال میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ہم ترکی کے شکر گزار ہیں“ احسن اقبال نے یہ بات کہی تو آگے سے غیر ملکی صحافی نے ایسا طعنہ مار دیا کہ وزیر داخلہ کو شرم سے پانی پانی کردیا
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا تو غیر ملکی صحافی سکندر کرمانی نے کہا کہ پاکستان کے ان دوستوں کا بھی تذکرہ ہونا چاہیے جن کے پاس آپ نے حال ہی میں اپنے ایک ہزار فوجی بھیجے ہیں۔
’پاکستان دہشتگردملک ہے‘ چین، روس اور سعودی عرب کی حمایت کے بعد جون میں پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا
No mention of Pakistan’s “all weather friend” China or Saudi (where Pakistan just sent an extra 1,000 troops) – both of whom seemingly withdrew earlier objections to Pakistan being placed on the FATF grey list… (unclear as yet if they requested any concessions for Pak) https://t.co/nJepGCBphV
— Secunder Kermani (@SecKermani) February 23, 2018
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ٹوئٹر پر ” سفارتکاری “ کرتے پائے گئے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ایک ہیں اور ہمیں آپ جیسے بھائی پر فخر ہے جس نے ہر طرح کی سختیوں کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا۔
احسن اقبال کی جانب سے یہ ٹویٹ کی گئی تو آگے سے بی بی سی کے نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سکندر کرمانی نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سکندر کرمانی نے کہا کہ ” آپ نے پاکستان کے ہر دکھ سکھ کے ساتھی چین اور سعودی عرب کا تذکرہ تو کیا ہی نہیں (جہاں پاکستان نے حال ہی میں ایک ہزار اضافی فوجی بھجوائے ہیں)۔ دونوں ممالک نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام ڈالے جانے پر اٹھائے گئے اعتراضات واپس لے لیے ۔ ( یہ واضح نہیں ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کیلئے کسی رعایت کا مطالبہ بھی کیا ہے یا نہیں)“۔
Thank you Turkey for standing with Pakistan against all odds & proving that we are one. We are proud to have a brother like you.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 23, 2018