”احسن اقبال پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ۔۔۔“حملہ آور عابد کے ابتدائی بیان نے تہلکہ مچا دیا
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد نے پولیس کا ابتدائی بیان دے دیا جس میں اس نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے ختم نبوت کے حوالے سے بیانات پر رنج تھا اس لیے حملہ کیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے
کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس سے ابتدائی تفتیش میں اس نے کہا کہ احسن اقبال نے ختم نبوت کے حوالے سے جو بیانات دئیے تھے اس پر
رنج تھا اس وجہ سے احسن اقبال پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں تھا ،آج جب احسن اقبال عیسائی کمیونٹی کی تقریب میں آئے تو موقع پا کر حملہ کردیا ۔واضح رہے کہ نارووال کے علاقے کنجرور میں عیسائی کمیونٹی کی تقریب سے واپس جاتے ہوئے احسن اقبال پر حملہ آور عابد نے فائرنگ کردی جس کے باعث احسن اقبال کے بازو میں گولی لگ گئی اور انہیںتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو نارووال سے لاہور منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیج دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے احسن اقبال سے
ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعلی نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔یہی نہیں شہباز شریف نے آئی جی سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ احسن اقبال پر اب سے کچھ دیر قبل اس وقت قاتلانہ حملہ ہو اجب وہ اپنے آبائی حلقے نارووال میں کارنر میٹنگ کے بعد اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے۔
وزیر داخلہ کو ایک گولی بازو پر لگی اور دوسری پیٹ میں لگی ۔۔ پیٹ میں لگی گولی کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے ۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گولی 15 سے 20 فٹ کے فاصلے سے چلا ئی گئی اس وقت ان کا آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق احسن اقبال تحصیل کنجرور میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔احسن اقبال کے کزن نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدری نے کہا ہے کہ
20 سے 22 سال کے نوجوان کا گرفتار کیا گیا ہے اور اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی پی او نارووال عمران کشور کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس سے پولیس نے پستول بھی برآمد کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 30بور کے پستول سے 15 گز کے فاصلے سے فائرنگ کی۔ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقامی ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال کی لاہور منتقلی کیلیے ہیلی کاپٹر نارووال بھجوادیا جبکہ آئی جی پنجاب سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔(ع،ع)