وفاقی وزیر احسن قبال پر حملہ، (ن) لیگی کارکن مشتعل، شہر کے حالات خراب ،تشویشناک اطلاعات موصول

(ن) لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔نارروال میں (ن) لیگی کارکنوں نے ٹائر جلا کر سٹرک بلاک کر دی ہے۔واضح رہے کہ نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، وزیر داخلہ کے بازو میں دو گولیاں لگی ہیں جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے،

فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص

نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں لگیں۔ احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں احسن اقبال کا آپریشن کیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گولی احسن اقبال کے دائیں بازو میں لگی، ملزم نے 30 بور کے پستول سے فائرنگ کی۔

احسن اقبال کے کزن رانا ایم پی اے منان نے ایکسپریس کو بتایا کہ احسن اقبال ایک تقریب میں شریک تھے، تقریب سے واپسی پر ان پر حملہ ہوا حملہ آور نے دو گولیاں فائر کیں ایک گولی بازو میں لگی، حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، احسن اقبال کو اب لاہور کے اسپتال میں شفٹ کرنے کے لیے لے جارہے ہیں۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.