احسن اقبال پر حملے کے بعد(ن) لیگ کی اعلی ٰ قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔۔۔۔نوازشریف نے کیاقدم اٹھا لیا؟ تازہ ترین خبر آگئی

قائد ن لیگ نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج (پیر کو) اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے

جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت تمام سینئر رہنماؤں کی شمولیت کو یقینی بنایاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی حکومت کے آخری ایام میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے نے حکومتی دعووں اور فول پروف انتظامات پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا۔دوسری جانب ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سمیت تمام سینئر رہنماؤں نے چھپ سادھ لی معاملات کی چھان بین کیے بغیر کوئی بھی

موقف دینے سے انکار کردیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے قاتلانہ حملے میں زخمی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کرکے ملزم کو سزا دلوائے۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی

وزیرداخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ ہوا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جلد از اجلد ملزم کو حراست میں لیا جائے۔ قبل ازیں شہباز شریف نے احسن اقبال سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.