’’ بیوی ایک اور شوہر تین ۔۔۔۔۔‘‘ پاکستان کی انوکھی شہزادی نے لاہور ہائیکورٹ کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا

گجرات میں شادی کے نام پر فراڈ ہونے لگے،ایک ہی بیوی کے تین دعویدارلاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں شادی کے نام پر فراڈ ہونے لگے۔

منظم گروہ شادی کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگا۔ایسے ہی ایک گروہ کے ہتھے چڑھ جانے والے ایک ہی بیوی کے تین دعویدار لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے

مصباح نامی خاتون سے شادی کی جس نے شادی کے چند روز بعد ہی انکے گھر کا صفایا کیا اور چلتی بنی۔پہلے دعویدار خالد کا کہنا تھا کہ مصباح شادی کے تین دن بعد لاکھوں کا زیورلے کررفوچکر ہو گئی جبکہ دوسرے دعوے دار کا کہنا تھا کہ مصباحرانی 6 لاکھ لےکر فرارہوئی جبکہ تیسرے شوہر عاطف نے بھی

اپنے لٹنے کی داستان سنائی۔تینوں متاثرین کا کہنا تھا کہ مصباح نامی خاتون چوتھے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے۔ تمام تر صورتحال دیکھتے ہوئے عدالت بھی چکرا کر رہ گئی ہے ، اور مزید کاروائی کے حوالے سے درخواست کو وصول کر لیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.